Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نوازشریف کے خلاف ریفرنس دائر کرنیوالوں کو منہ کی کھانی پڑیگی : خواجہ آصف

نوازشریف کے خلاف ریفرنس دائر کرنیوالوں کو منہ کی کھانی پڑیگی : خواجہ آصف
August 15, 2016
  اسلام آباد(92نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم  نوازشریف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی کہتے ہیں  یہ بازو  ان کے  آزمائے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے تین سال میں اقدامات کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔عوام کی عمران خان میں دلچسپی کم ہوتی جا رہی ہے،عمران خان کو اپنے اقدامات پرنظرثانی کی ضرورت ہے۔ خواجہ آصف  نے مزید کہا کہ مضبوط پیپلزپارٹی ایک مستحکم وفاق کی ضمانت ہے۔ ہم آج بھی سب کے ساتھ مفاہمت کے لئے تیار ہیں۔وزیراعظم نے اپوزیشن کو منا کر ایک نئی پارلیمانی تاریخ رقم کی ہے۔