Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
February 26, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج عامر فاروق نے نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی ۔
درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ نوازشریف سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد مسلسل عدالتوں کے خلاف ہرزسرائی اور ججزکی کردار کشی کر رہے ہیں ، عوامی اجتماعات میں دھمکی آمیز تقاریر انکا وطیرہ بن چکے ہیں ،عدالت نوازشریف کو انہیں کیون نکالا کی وجوہات بتائے اور انکی تقاریر پر پانبدی عائد کرے ۔
درخوستگزار نے نوازشریف سیکریٹری انفارمیشن ،چئیرمین پیمرا سمیت دیگر کو فریق بنایا ۔
عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ کر لیا ۔