Friday, November 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نوازشریف کے حق میں تیسری بڑی گواہی اندر سے ہی سامنے آ گئی، مریم نواز

نوازشریف کے حق میں تیسری بڑی گواہی اندر سے ہی سامنے آ گئی، مریم نواز
November 17, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مریم نواز کا کہنا ہے نوازشریف کے حق میں تیسری بڑی گواہی اندر سے ہی سامنے آ گئی۔

مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ظالم اتنی جلدی بےنقاب ہو جائے گا اندازہ نہیں تھا۔ سب سے پہلے ثاقب نثار کو نوٹس جانا چاہئے تھا۔

انہوں نے کہا طاقت کا غلط استعمال ہوا ، وہی سازشی آج بھی موجود ہیں۔

 ادھر ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور صفدر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ نیب نے عدالت کے سوالات پر تیاری کے لیے وقت مانگ لیا۔ عدالت نے نیب کی استدعا پر مریم نواز کی اپیل پر سماعت 24 نومبر تک ملتوی کر دی۔