Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نوازشریف کے جھوٹ کا پردہ چاک، رحم کی اپیل کرنا باقی رہ گیا: پی ٹی آئی

نوازشریف کے جھوٹ کا پردہ چاک، رحم کی اپیل کرنا باقی رہ گیا: پی ٹی آئی
December 7, 2016

اسلام آباد (92نیوز) پی ٹی آئی رہنماؤں نے پھر حکومت پرلفظی گولہ باری کر دی۔ نعیم الحق بولے سات ماہ سے جھوٹ پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی تھی، آج نوازشریف کےجھوٹ سے پردہ اٹھ گیا۔ فواد چودھری نے کہا وزیراعظم کے لیے رحم کی اپیل کرنا باقی رہ گیا ہے۔ ن لیگ کے وکیل نے تسلیم کیا کہ ان کے پاس 1980 کے کاغذات نہیں ہیں۔ سلمان بٹ ججز کے سوالوں کا جواب نہیں دے پائے۔ ن لیگ کا جهوٹ ظاہر ہو چکا ہے۔

قوم جس فیصلہ کا انتظار کر رہی وہ جلد آنے والا ہے۔ نواز شریف وزیراعظم نہیں رہیں گے۔ فواد چودھری نے مزید کہا تین ججز نے وکیل سے پوچها 26 ملین دریم فیکٹری نقصان میں تهی تو فروخت کے پیسے کیسے مل سکتے ہیں۔ وکیل نے کہا کہ شریف خاندان پرچی کا کام کرتا تها، دستاویزات نہیں ہیں۔

ٹریل آف منی کے نہ ہونے پر ججز نے کہا کہ یہ بہت خطرناک ہے۔  لیگ کے وکیل نے کہا کہ سب کچھ میاں شریف جانتے تھے۔ انہوں نے کہا اگر وزیراعظم کے پاس دستاویزات نہیں تو اس کیس میں کیا رہ گیا ہے۔ سلمان بٹ عدالت سے رحم کی اپیل کرنے جا رہے ہیں۔