Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نوازشریف کے جانے سے جمہوریت ڈی ریل نہیں ہو گی،راجہ پرویز اشرف 

نوازشریف کے جانے سے جمہوریت ڈی ریل نہیں ہو گی،راجہ پرویز اشرف 
July 8, 2017

لاہور(92نیوز)سابق وزیراعظم اورپیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویزاشرف کا کہنا ہے کہ  یوسف رضا گیلانی کےڈی سیٹ ہونے سے  جمہوریت ڈی ریل نہیں ہوئی تونوازشریف کےجانے سےبھی نہیں ہو گی۔

تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے ایرانی قونصل جنرل  لاہورمیں ایرانی قونصلیٹ جنرل محمدحسین بن اسدی سے الوداعی ملاقات کی،  راجہ پرویزاشرف نے ایرانی قونصلیٹ کے لئے نیک تمناؤں کااظہارکیا۔

میڈیاسے بات چیت میں راجہ پرویزاشرف نے کہاپاناماکیس میں نوازشریف کے ڈی سیٹ ہونے سے جمہوریت ڈی ریل نہیں ہوگی۔

اس سے پہلے احتساب عدالت میں  پیشی کے بعد میڈیا سےگفتگو میں راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ جے آئی ٹی کی تشکیل پرمٹھائیاں بانٹنے والے بدحواس ہوچکے ہیں۔

احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں ریفرنس پر کارروائی پندرہ  اگست تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کے  پیش نہ ہونے پر شوکاز نوٹس بھی جاری کیا۔