Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نوازشریف کے احتساب تک سڑکوں پر رہیں گے : عمران خان

نوازشریف کے احتساب تک سڑکوں پر رہیں گے : عمران خان
August 7, 2016
پشاور (92نیوز) عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کے احتساب تک سڑکوں پر رہیں گے۔ تحریک اپنے منطقی انجام تک پہنچے گی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ایک بار پھر اپنے تاریخی کنٹینر پر سوار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے پشاور سے تحریک احتساب کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو ٹریلر ہے میچ بھی شروع ہونےوالاہے۔ نیا پاکستان بنا کر رہیں گے۔ کرپشن کے باعث ملکی ادارے تباہ ہو گئے ہیں۔ ہماری تحریک اب رکے گی نہیں۔ کپتان نے کہا کہ نواز شریف خود کو قانون سے اوپر مانتے ہیں۔ نیب نوازشریف اور اسحاق ڈار کو بچا رہا ہے۔ کرپشن کے خاتمے تک تحریک چلائیں گے۔ اربوں روپے جو باہر بھیجے وہ بتائیں کہاں سے آئے۔ چوری کے پیسے رکھنے والے حکمران کیسے ملک چلا سکتے ہیں ؟ عمران خان نے کہا پارلیمنٹ نواز شریف سے کیوں احتساب کا مطالبہ نہیں کرتی۔