Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نوازشریف کی ڈکشنری میں انتقام نام کا لفظ نہیں : پرویز رشید

نوازشریف کی ڈکشنری میں انتقام نام کا لفظ نہیں : پرویز رشید
August 31, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے اعلان جنگ کے بعد وزیراطلاعات پرویز رشید  اسلام آباد میں میڈیا سے بات  کرتے  ہوئے کافی محتاط نظر آئے اور کہا کہ وزیراعظم نوازشریف اور متحرمہ بےنظیر نے  انیس سو نوے کی سیاست کو دفن کر دیا تھا۔ اور ہمیشہ چارٹر آف ڈیمو کریسی پر عمل کیا ہے نوازشریف کی ڈکشنری میں انتقام نام کا لفظ نہیں۔ پرویزرشید کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کے معاملے میں وزیراعظم نواز شریف نے رپورٹ طلب کر لی  ہےکسی کو سزا دینا یا ختم کرنا حکومت کا اختیار نہیں ہےحکومت  نے کسی  کے ساتھ  انتقامی کارروائی کی ہے نہ کرے گی انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کا احترام کرتے ہیں انہیں غلط اطلاعات دی گئی  ہیں وہ متحرک سیاستدان نہیں جن سے انتقام لیاجائےگا ۔ پرویزرشید  اپنے سیاسی حریف عمران خان پر تنقید کرنا نہ بھولے اور کہا کہ کپتان الیکشن کمیشن کو نااہل بنا کر ضمنی انتخابات سے فرار چاہتے ہیں الطاف حسین کی تقریروں پرپابندی ہے تو عدالتی حکم سر آنکھوں پر ہے۔