نوازشریف کی وطن واپسی کا فیصلہ موخر ہوگیا
لندن ( 92 نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کا فیصلہ موخر کر دیاگیا، سابق زیراعظم نے آج اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ وطن واپسی کیلئے ٹکٹیں بک کرا رکھی تھیں ۔
نواز شریف نے آج رات کی فلائٹ میں پاکستان واپسی کی ٹکٹیں بک کرا رکھی تھیں ، شیڈول کے مطابق نواز شریف کو کل صبح کو پاکستان پہنچنا تھا۔
آخری لمحات میں نواز شریف کی جانب سے وطن واپسی کا فیصلہ موخر کیا گیا جس کی تصدیق حسین نواز نے بھی کر دی، حسین نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی وطن واپسی کا فیصلہ آخری لمحات میں تبدیل کیاگیا۔
دوسری جانب نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی حالت بدستور تشویشناک ہے ، ڈاکٹروں کے مطابق کلثوم نواز وینٹی لیٹر پر ہیں اور آئندہ 24 گھنٹے ان کی صحت کے حوالے سے انتہائی اہم ہیں۔