Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نوازشریف کی نا اہلی،پی ٹی آئی رہنماؤں کی قوم کو مبارکباد

نوازشریف کی نا اہلی،پی ٹی آئی رہنماؤں کی قوم کو مبارکباد
July 28, 2017

اسلام آباد(92نیوز)نوازشریف کی نا اہلی پر پی ٹی آئی رہنمائوں کی قوم کو مبارکباد۔ کہتےہیں کہ فیصلے سے آج نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئ ہے۔ پاکستان کو کرپٹ حکمران سے نجات مل گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق پانامہ کیس کا فیصلہ سنتے ہی سپریم کورٹ کے احاطے میں موجود پی ٹی آئی رہنمائوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ آج کا فیصلہ ایک تاریخی فیصلہ ہے،قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا کہ آج پوری قوم کو انصاف ملا ہے۔ عمران خان واحد انسان تھا جس نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔ پاکستان کو کرپٹ حکمران سے نجات مل گئی ہے۔

شفقت محمود نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی فتح قراردیا  کہتے ہیں کہ یہ جمہوریت کی فتح ہے۔ فردوس عاشق اعوان  کہتی ہیں کہ پہلے ہی کہا تھا کہ یہ سارا ٹبر ہی چور ہے۔ چوہدری سرور خان کا کہناتھا کہ فیصلے سے عدالت کا سر اونچا ہوا ہے، ملک میں خوشحالی آئے گی۔