Saturday, July 27, 2024

نوازشریف کی ناسازی صحت ، میڈیکل بورڈ کی تشکیل پر سوالات اٹھنے لگے

نوازشریف کی ناسازی صحت ، میڈیکل بورڈ کی تشکیل پر سوالات اٹھنے لگے
July 23, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) اڈیالہ جیل میں نوازشریف کی طبیعت کی ناسازی پر جیل کے ڈاکٹروں اور ڈاکٹر اظہر کیانی کی رپورٹ میں اختلاف سامنے آ گیا جس کے باعث میڈیکل بورڈ کی تشکیل پر سوالات اٹھنے لگے۔ ذرائع نے کہا کہ نوازشریف کی طبیعت گرمی اور پانی کی کمی کی وجہ سے خراب ہوئی ۔ نگران حکومت نے نوازشریف کو اے سی فراہم کر دیا جس کی وجہ سے وہ اب سکون محسوس کر رہے ہیں۔ انہیں گردوں کاعارضہ لاحق ہونے کا خدشہ ہے اور نہ ہی کوئی ایسی ٹھوس وجہ سامنے آئی ہے جس کے باعث نہیں منتقل کیا جا سکے۔ ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نوازشریف نے اظہر محمود کیانی سے طبی معائنہ کرانے کی درخواست کی ،اظہر محمود کیانی شریف فیملی کے ذاتی معالج رہے ہیں، راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی  میں بطور سربراہ تقرر بھی شہباز شریف نے کیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر اظہر کیانی کے بیٹے  بلال کیانی نے جہلم سے الیکشن لڑنے کےلیے ن لیگ کو ٹکٹ کی درخواست دی تاہم انہیں ٹکٹ نہ مل سکا، جبکہ بلال کیانی کی دہری شہریت کامعاملہ بھی زیر بحث رہا۔ طبی رپورٹ میں اختلافات اور ڈاکٹر اظہر کیانی کی شریف فیملی سے قربت نے معاملہ مشکوک بنا دیا ہے۔ اب سوال اٹھتا ہے کہ کیا نواز شریف کو جیل سے نکالنے کا منصوبہ سوچا سمجھا ہے۔؟کیا نوازشریف کا معائنہ کرنے والا بورڈ خود مختار ہو گا ؟