Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نوازشریف کی نااہلی کا تاریخی نہیں تاریک دن تھا،خواجہ سعد رفیق

نوازشریف کی نااہلی کا تاریخی نہیں تاریک دن تھا،خواجہ سعد رفیق
July 30, 2017

لاہور(92نیوز)خواجہ سعد رفیق  نے نواز شریف کی تاحیات نا اہلی پرآج بھی خوب دل کی بھڑاس نکالی کہتے ہیں گاڈفادر کا لفظ استعمال کر کے ہماری توہین کی گئی ۔باسٹھ تریسٹھ صرف سیاست دانوں کے لئے ہی کیوں ہے ؟

تفصیلات کے مطابق سعد رفیق نے کہا کہ صادق اور امین کا تماشہ لگا تو بہت دور تک جائے گا پرویز مشرف  اور افتخارچودھری سے بھی پھر پوچھا جائے  گا ، خواجہ سعد رفیق نے  وزیراعظم کی نااہلی کے حوالے سے بھی کئی سوالات اُٹھائے اور کہا کہ کروڑوں ووٹ لینے والے وزیراعظم کو کیوں نا اہل کیا گیا، اس طرح منتخب وزرائے اعظم کو نکالا گیا تو ملک کون چلائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ  بولے ایک شریف بھیجو گےدوسرا آجائے گا۔ خواجہ سعد رفیق نے  اپنی پریس کانفرنس میں عمران خان سمیت تمام سیاسی مخالفین کو بھی خوب لتاڑا۔