Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نوازشریف کی نااہلی پر شہباز اور حمزہ اندر سے خوش ہیں ،شیخ رشید

نوازشریف کی نااہلی پر شہباز اور حمزہ اندر سے خوش ہیں ،شیخ رشید
July 28, 2017

 

 

اسلام آباد(92نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ  شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ایک سال قبل ہی کہہ دیا تھا کہ عزت کو اقتدار پر فوقیت دیں   لیکن اُنہوں نے ایسا نہیں کیا ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ نوازشریف کی نااہلی پر شہباز اور حمزہ بھی اندر سے خوش ہیں اب نوازشریف کا کھیل ختم اور گیم اوور ہو گئی ۔تاہم نوازشریف کو اپنی صفائی کا  حق حاصل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کا فیصلہ آیا شیخ رشید بھی لال حویلی کے باہر میڈیا کے سامنے پہنچے اور ایک بار پھر میاں  نوازشریف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پپو کے فیل اور سپلی کی بات بہت پہلی کر دی تھی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے مخصوص انداز میں ججز اور جے آئی ٹی کو سلامی بھی دی۔ شیخ رشید نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد نوازشریف کا کھیل ختم ،گیم اوور ہو گئی ۔شہبازشریف اور حمزہ شہباز بھی اندر سے اس فیصلے پر خوش ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ قربانی سے پہلے ایک اہم قربانی کی بات کی تھی جو اب پوری ہو گئی ۔تاہم سال ضرور آگے پیچھے ہوا.

 شیخ رشید نے صدر مملکت  ممنون حسین کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی نااہلی کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کے فوری بعد بلاتاخیر نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لئے اجلاس طلب کریں۔