Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نوازشریف کی نااہلی پر حلقے کی عوام مایوس

نوازشریف کی نااہلی پر حلقے کی عوام مایوس
July 29, 2017

لاہور(92نیوز)نوازشریف  کے حلقے کے عوام کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات پر مایوسی ہوئی ہے کہ اُن کے حلقے سے منتخب ہونے والا کرپشن کے باعث نکالا گیا۔

تفصیلات کےمطابق پاناما کے ہنگامہ خیز فیصلے کے بعد جہاں  خوشیاں منائی گئیں وہیں نوازشریف کے حلقے کے لوگ افسردہ بھی نظرآئے، ان کا کہنا تھاافسوس اس بات کا ہے کہ وزیراعظم ان کے حلقے سے بار بار منتخب ہوئے لیکن کرپشن پر  نکالے گئے،۔ نوازشریف کے حلقہ کے مکین  مایوس ہیں کہ انہوں نے جسے پینتیس سال تک عزت دی اس نے اُن کی عزت کاپاس نہیں رکھا۔ عوام مایوس تو نظر آتے ہیں لیکن انہیں امید ہے کہ احتساب اور سزا کا شروع ہونے والے سلسلے جاری رہے گا۔