Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

'آپ کی مہمان نوازی کو ہمیشہ یاد رکھوں گا'

'آپ کی مہمان نوازی کو ہمیشہ یاد رکھوں گا'
December 26, 2015
لاہور (ویب ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت واپس پہنچتے ہی ٹویٹر پر وزیراعظم پاکستان کی مہمان نوازی کی کھل کرتعریفیں کیں اور نوازشریف کی سالگرہ اور نواسی کی شادی کواپنے لئے دوہری خوشی قرار دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے جہاں اچانک دورہ پاکستان کرکے دونوں ممالک کی عوام کو حیران کردیا وہیں بھارت واپس پہنچتے ہی ٹوئٹر کا مورچہ سنبھال کر محبتوں کے پھول برسانا شروع کر دیے۔ نریندر مودی نے ٹوئٹر پر لاہور یاترا پر وزیراعظم نواز شریف کی مہمان نوازی کی کھل کر تعریفیں کیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ خوشگوار وقت گزرا۔ نوازشریف انہیں لینے لاہور ائیرپورٹ آئے اور رخصت بھی خود کیا۔ وہ اس مہمان نوازی اورگرم جوشی کوہمیشہ یاد رکھیں گے۔ بھارتی وزیراعظم نے نوازشریف کی سالگرہ اور نواسی کی شادی کواپنے لئے دوہری خوشی قراردیا۔ نریندرمودی نے ٹویٹ کیا کہ نوازشریف نے سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے لیے خیرسگالی کا پیغام بھی دیا جو انہوں نے ان تک پہنچادیا ہے۔