Friday, October 7, 2022

نوازشریف کی محبت عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا، مریم نواز

نوازشریف کی محبت عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا، مریم نواز

لاہور ( 92 نیوز ) مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز شریف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں پہنچیں ۔ مریم نواز نے ساندہ روڈ کا افتتاح بھی کیا ۔ مریم نواز کی آمد کے موقع پر سکیورٹی گارڈز کی جانب سے کارکنوں کو دھکے بھی دئیے گئے ۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز شریف حلقہ این اے 120 میں دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں ۔ انہوں نے ایم اے او کالج سے ساندہ جانےوالے روڈ کا افتتاح کیا اور تختی کی نقاب کشائی بھی کی ۔ جس پر نااہل وزیر اعظم نواز شریف،کلثوم نواز اور مریم نواز کے نام درج تھے ۔
حلقہ میں مریم نواز کی آمد پر کارکناں کی جانب سے پھولوں اور آتشبازی سے استقبال کیا گیا ۔ جب حلقے کے کارکنان اپنے لیڈر کی جھلک دیکھنے کے لیے گاڑی کے قریب آئے تو سکیورٹی گارڈ نے کارکنوں کو دھکے دیے اور بدتمیزی بھی کی ۔
اس موقع پر مریم نواز شریف کاکہنا تھا کہ نواز شریف کل بھی عوام کے دلوں کی دھڑکن تھے اور آج بھی ہیں نواز شریف کی محبت کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا
مریم نواز نے گاڑی سے اترنے کا بھی تکلف نہ کیا اور اپنی گاڑی میں بیٹھے ہی مختلف دفاتر کا دورہ کیا اور بذریعہ بند روڈ واپس جاتی امرا ء پہنچ گئیں ۔