Saturday, July 27, 2024

نوازشریف کی لیب رپورٹس موصول ہو گئیں ، خون اور یورین کے ٹیسٹ نارمل ہیں

نوازشریف کی لیب رپورٹس موصول ہو گئیں ، خون اور یورین کے ٹیسٹ نارمل ہیں
July 30, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز)  نواز شریف کی لیب رپورٹس موصول ہو گئیں ، رپورٹس کے مطابق نواز شریف کے خون اور یورین کے ٹیسٹ نارمل ہیں  ، نواز شریف کے خون میں کولیسٹرول کی مقدار 3.3 ہے ، ذرائع  کے مطابق پمز ہسپتال میں علاج معالجے سے نواز شریف مطمئن نہیں۔ کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر نعیم ملک اور ڈاکٹر اختر علی بندیشہ پر مشتمل میڈیکل ٹیم نے پمز میں نواز شریف کا چیک اپ کیا  ،  ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کا بلڈ پریشر 120/170 ریکارڈ کیا گیا جبکہ شوگر لیول بڑھ جانے پر انسولین بھی لگائی گئی  ۔ نواز شریف کے دائیں پاؤں کی ایڑی کے اطراف ہلکی سوجن ہوئی ہے جبکہ خون کی روانی میں پہلے سے معمولی بہتری آئی ہے۔ نواز شریف کی لیب رپورٹس بھی  موصول ہو گئے ہیں ، رپورٹس   کے مطابق نواز شریف کے خون اور یورین کے جو ٹیسٹ لیے گئے وہ نارمل ہیں، یوریا اور کریٹینین بھی نارمل ہیں ، عارضہ قلب ٹراپ آئی نامی ٹیسٹ کی رپورٹ بھی نارمل ہے۔ نواز شریف کے خون میں کولیسٹرول کی مقدار 3.3 ہے جو کہ  قدرے زیادہ ہے ، رپورٹ   کے مطابق میکسڈ بلڈ سیلز میں کم مقدار میں انفیکشن پایا گیا ہے۔ ذرائع   کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کو راولپنڈی انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیے جانے کا امکان ہے ، پمز ہسپتال میں علاج معالجے سے نواز شریف مطمئن نہیں۔ سابق وزیر اعظم کے معالج ڈاکٹر عدنان نے بھی آر آئی سی منتقل کرنے کی تجویز دی  ہے۔ دوسری جانب  نواز شریف کے طبی معائنہ پر مامور بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز قدیر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق ڈاکٹر اعجاز کو رات گئے دو بار ہارٹ اٹیک ہوا۔