Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نوازشریف کی صحت پر ن لیگ نے جھوٹا واویلا کیا ،فیاض الحسن چوہان

نوازشریف کی صحت پر ن لیگ نے جھوٹا واویلا کیا ،فیاض الحسن چوہان
February 4, 2019
لاہور ( 92 نیوز)  صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات فیاض الحسن چوہان نے  92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی صحت پر ن لیگ نے جھوٹا واویلا کیا ، ان کی تمام رپورٹس کلیئر ہیں ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف کی رپورٹس کھودا پہاڑ اور نکلا چوہا وہ بھی پلاسٹک والا  ہے ، رپورٹ میں ہارٹ اٹیک کی علامات نہیں ملیں ، ٹروپ آئی ٹیسٹ کا رزلٹ نیگیٹو آگیا ، دیگر رپورٹس بھی کلیئر نہیں انہیں کوئی سیریس مسئلہ نہیں ، ان کی صحت نہیں نیت خراب ہے ۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ جب نواز شریف بیمار ہی نہیں تو علاج کیسا، انہیں جیل میں بھی تمام تر سہولیات فراہم کی جا تی رہی ہیں ، وہ بیرون ملک فرار ہونا چاہتے ہیں ۔