Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نوازشریف کی شہباز شریف کو عام انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت

نوازشریف کی شہباز شریف کو عام انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت
December 22, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے بڑوں میں اہم مشاورت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قائد نوازشریف نے شہباز شریف کو عام انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

مسلم لیگ ن کے قائد نے نئے آنے والوں کے لیے پارٹی گائڈ لائنز دے دیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نے پارٹی صدر شہباز شریف کوہدایت کی کہ مصیبت میں ساتھ دینے والوں کو اس بار میدان میں اتاریں۔ الیکٹیبلز کے حوالے سے پارٹی کے اہم رہنماؤں پر مشتمل بورڈ بنائیں اور بورڈ کی جو بھی سفارشات ہوں ان پر عمل کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق لیگی قائد نے مزید ہدایت کی کہ جن لوگوں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا انکے حلقوں میں پارٹی کے کارکنوں کو میدان میں اتاریں۔