Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران خان نہیں کہ کسی بھی بات پر بولنا شروع کردوں ، نواز شریف

عمران خان نہیں کہ کسی بھی بات پر بولنا شروع کردوں ، نواز شریف
March 1, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف پر  شدید تنقید کرتے ہوئے سب کچھ کچھ کہتے ہوئے  یہ بھی کہا کہ عمران خان نہیں کہ کسی بھی بات پر بولنا شروع کردوں،

نواز شریف نے کہا کہ میں اندھے پن میں الزامات کی بارش کرنے والا بندہ نہیں۔خان صاحب کی کل سے بنی گالا کی رہائش گاہ کامسئلہ چل رہا ہے، اور جعلی سرٹیفکیٹ کی بات عام ہے ۔

اس کے بعد سابق وزیر اعظم  پنجاب ہاؤس چلے گئے جہاں ان کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ہوا ، اجلاس میں مریم اورنگزیب، طلال چودھری ،پرویزرشید ،آصف کرمانی، طارق فاطمی، عباس آفریدی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
اس موقع پر سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر بات چیت کی گئی جبکہ عمران خان کے گھر بنی گالہ کے مبینہ جعلی این او سی کا معاملہ بھی زیر غور آیا ۔
اجلاس کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایک بار پھر محفل سخن جمائی اور لیگی رہنماؤں کو شعر سنائے، جس پر شرکا نے نواز شریف کو داد دی ۔

 مشاورتی اجلاس کے بعد سابق وزیراعظم مری کے لئے روانہ ہو گئے ۔