Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نوازشریف کی حکومت کے خلاف چار سال سے سازش ہو رہی ہے،خواجہ سعد رفیق

نوازشریف کی حکومت کے خلاف چار سال سے سازش ہو رہی ہے،خواجہ سعد رفیق
July 1, 2017

لاہور(92نیوز)غیرفطری طریقے سے گھر بھیجنے کی کوشش کی گئی تو کم بیک کریں گے ۔خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ بتایا جائے کہ ن لیگ کا قصور کیا ہے ؟ انصاف ہوتا محسوس نہ ہوتو کارکن اپنے جذبات سامنے لائیں یہ ہمارا حق ہے ۔نہال ہاشمی نے بے وقوفی کی  ۔آج ایمپائر پاکستان کے آئین اور جمہوریت کا محافظ ہے، چار سال سے سازش ہو رہی ہے۔زرداری کو نہ چاہتے ہوئے قبول کیا۔

تفصیلات کےمطابق  وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق لاہور میں کارکنوں سے خطاب میں خوب گرجے ،سیاسی مخالفین اور جے آئی ٹی سبھی کو نشانے پر رکھا ۔بولے کہ میاں نوازشریف کی حکومت کے خلاف چار سال سے سازش ہو رہی ہے۔آج ایمپائر پاکستان کے آئین اور جمہوریت کا محافظ ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے سیاسی مخالفین کو بھی کھری کھری سنائیں اور کہا کہ  کوئی حادثہ ہوا تو عمران خان بھی جواب دہ ہونگے ۔کپتان اتنا آگے جائیں گے  کہ مچھلی پتھر چاٹ کر واپس آئے گی ۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جے آئی ٹی ارکان کو سوچنا چاہیے کہ وہ سچ کی تلاش میں ہیں یا مچھلیاں پکڑ رہے ہیں ،  سعد رفیق نے کہا کہ ایک جج نے ہمیں گاڈ فادر کہا عدلیہ نے ہمیں سسلی مافیا کہا تو ہمارے ووٹر کو تکلیف ہوئی۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ن لیگ نے کیا جرم کیا ہے جب بھی برسراقتدار آتی ہے غیر فطری طریقے سے اس کا تختہ الٹ دیا جاتا ہے، اگرعدالتیں آزاد نہیں ہونگی توملک ایک قدم آگے نہیں بڑھ سکے گا۔