Tuesday, October 4, 2022

نوازشریف کی حالت بدستور خراب، پلیٹ لیٹس معمولی اضافے کے بعد 28 ہزار ہو گئے

نوازشریف کی حالت بدستور خراب، پلیٹ لیٹس معمولی اضافے کے بعد 28 ہزار ہو گئے
 لاہور (92 نیوز) لاہور سروسز اسپتال میں زیر علاج نوازشریف کی حالت بدستور خراب ہے۔ پلیٹ لیٹس معمولی اضافے کے بعد 28 ہزار ہو گئے۔ قائد ن لیگ نواز شریف کی صحت خرابی کے معاملے پر میڈیکل بورڈ کی جانب سے نوازشریف کی صحت میں بہتری کی کوششیں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق مریض کے پلیٹ لیٹس کی تعداد معمولی اضافے کے بعد 28 ہزار ہوگئی لیکن پلیٹ لیٹس بڑهانے والے انجکشن کا کورس مکمل ہونے کے بعد سٹرائیڈز سے علاج جاری ہے۔ دوسری جانب میڈیکل بورڈ کے مطابق نوازشریف نے کل رات دانتوں کی فلنگ میں مسئلے کی نشاندہی کی جس پر ڈینل او پی ڈی میں ڈاکٹر بابر سبزواری  نے انکی نئی فلنگ کی ۔ 9 دن کے بعد نواز شریف نے اپنی وارڈ سے نکلے اور خود چل کر وارڈ تک گئے۔ نواز شریف کے لیے میڈیکل بورڈ کا اجلاس جاری ہے جس میں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان میں شریک ہیں۔ دوسری جانب نوازشریف کے چھوٹے بھائی شہبازشریف  بھی  ملاقات کے لیے سروسز اسپتال پہنچے۔