Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نوازشریف کی تاریخ ڈیلوں سے بھری پڑی ہے ، فواد چودھری

نوازشریف کی تاریخ ڈیلوں سے بھری پڑی ہے ، فواد چودھری
January 1, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تاریخ ڈیلوں سے بھری پڑی ہے ۔ ایف زیڈ ای کیپٹل کا اقامہ نواز شریف کے نام تھا۔

ترجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اسی کمپنی کے ذریعے منی لانڈرنگ ہوئی ۔  ایف زیڈ ای کمپنی کا کوئی کاروبار نہیں تھا۔

فواد چودھری نے کہا کہ نیب کی تحقیقات سے بچنے کیلئے نواز شریف سعودی عرب گئے۔  نواز شریف کو کوئی این آر او نہیں دے سکتا۔