Monday, October 3, 2022

نوازشریف کی استقبالیہ ریلی پر قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف مقدمات درج

نوازشریف کی استقبالیہ ریلی پر قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف  مقدمات درج
لاہور (92 نیوز) نوازشریف کی استقبالیہ ریلی کے موقع پر قانون ہاتھ میں لینے والے مسلم لیگ ن کے قائدین کے خلاف  پولیس نے سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے۔ مسلم لیگ ن کے قائدین پر نوازشریف کی استقبالیہ ریلی بھاری پڑنے لگی۔ تھانہ لوہاری میں شہبازشریف، راجہ ظفرالحق، مشاہد حسین، مریم اورنگزیب، جاوید ہاشمی، حمزہ شہباز، کرنل ریٹائرڈمبشر، طلال چودھری اور درجنوں لیگی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس ایچ او لوہاری کی مدعیت میں درج مقدمے میں دہشت گردی، اقدام قتل ، کارسرکارمیں مداخلت، دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی اور دیگر دفعات شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق تھانہ شاہدرہ میں خرم دستگیر خان کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ۔ لاہورکے دیگرتھانوں میں مسلم لیگ ن کے درجنوں مقامی درہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔