Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت قرار

نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت قرار
March 8, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بنچ جسٹس عامر فاروق نے سینئیر وکیل مخدوم نیاز انقلابی کی درخواست پر حکم نامہ جاری کر دیا ۔
عدالت نے سیکرٹری اطلاعات، چئیرمین پیمرا اور پریس کونسل آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 اپریل تک جواب طلب کر لیا ۔
عدالت نے 26 فروری کو نواز شریف کے خلاف توئین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ حکم نامہ میں کہا گیا کہ سیکرٹری اطلاعات، پیمرا اور پریس کونسل آئندہ سماعت سے پہلے جواب آفس میں جمع کرائیں ۔