Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نوازشریف کیخلاف توہین آمیز بیانات پر کارروائی نہیں کرسکتے: اسلام آباد ہائیکورٹ

نوازشریف کیخلاف توہین آمیز بیانات پر کارروائی نہیں کرسکتے: اسلام آباد ہائیکورٹ
January 3, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) نوازشریف کے خلاف توہین آمیز بیانات پر کارروائی نہیں کرسکتے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے انٹراکورٹ اپیل کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژنل بنچ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی انٹرا کورٹ اپیل کا تحریر ی فیصلہ جاری کیا۔

3 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کے توہین آمیز بیانات کےخلاف کوئی کارروائی شروع نہیں کی لہٰذا اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بنچ بھی کارروائی کا اختیار نہیں رکھتا۔

انٹر اکورٹ اپیل کو اس رائے کے ساتھ خارج کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب درخواست گزار مخدوم نیاز انقلابی اور ابرار رضا ایڈووکیٹ نے فیصلے کی کاپی حاصل کر لی ہے۔