Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نوازشریف کو کوٹ لکھپت جیل میں بخار اور سر درد کی شکایت ہو گئی

نوازشریف کو کوٹ لکھپت جیل میں بخار اور سر درد کی شکایت ہو گئی
January 8, 2019
 لاہور (92 نیوز) نوازشریف کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب ہوگئی۔ ان کو کوٹ لکھپت جیل میں بخار اور سر درد کی شکایت ہو ئی۔ نواز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں طبعیت بگڑنے پر جیل میں سینئر ڈاکٹر نے انکا چیک اپ بھی کیا۔نواز شریف نے اپنے ڈاکٹر کو چیک اپ کروانے کی درخواست دے دی جسکو تاحال منظور نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب نواز شریف سے انکی مریم نواز نے بھی کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی ۔ نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں انکی صاحبزادی مریم نواز نے ملاقات کی  جو کہ سے 20 سے 25 منٹ تک جاری رہی ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات جیل انتظامیہ کی نگرانی میں کروائی گئی۔ مریم نواز نے والد کو انکی ادویات دیں جبکہ ملاقات میں مریم نواز کے بیٹے بھی موجود تھے۔