Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نوازشریف کو کسی اور نے نہیں قدرت نے نکالا ، آصف علی زرداری

نوازشریف کو کسی اور نے نہیں قدرت نے نکالا ، آصف علی زرداری
February 26, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے کہا کہ  نواز شریف کو کسی اور نے نہیں بلکہ  قدرت نے نکالا ہے ۔

سابق صدر نے  گوجر خان کے پارٹی عہدیداروں و کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے  شریف برادران پر لفظی گولہ باری کی اور کہا کہ  عوام کی بد دعائیں اب تک ان لوگوں کا پیچھا کر رہی ہیں ،

آصف علی زرداری نے  کہا کہ آئندہ انتخابات میں ہم جیتیں گے ، کارکن ذمہ داریاں سنبھالنے  کیلئے تیار رہیں ۔