Wednesday, September 28, 2022

نوازشریف کو منگل تک ریلیف ملا،سزا ختم نہیں ہوئی ، فردوس عاشق

نوازشریف کو منگل تک ریلیف ملا،سزا ختم نہیں ہوئی ، فردوس عاشق
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  نواز شریف کو منگل تک ریلیف ملا ہے ، ان کی سزا ختم نہیں ہوئی ۔ وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات نے کہا کہ  عدالت کی جانب سے حکومت سے نواز شریف کی صحت و زندگی کی ضمانت مانگی گئی تھی ،زندگی لینا اور دینا اللہ کے اختیار میں ہے،حکومت کیسے ذمہ داری لے سکتی تھی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خواہش ہے کہ عدالتی نظام اتنا موثر ہو جائے کہ آج کی طرح عام قیدیوں کو بھی  فوری ریلیف مل سکے ،  بلاول بھٹو بار بار حکومت کو گھر بھیجنے کی بات  کرتے ہیں ،حکومت عوام کے ووٹ سے آئی ہے ، عوام ہی اس کا فیصلہ کریں گے ، جو عوام کے وسائل لوٹے اورکرپشن کی داستانیں بنائیں اس کے سرکاری علاج کو سے متعلق پالیسی بنائیں گے ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ماضی میں پرویز مشرف کی بیماری کا مذاق اڑانے والوں کو آج  اسی عدالت  سے ریلیف دیا ، آج امید ہے ن لیگ کی سوچ بدلی ہو گی ، فیصلے خلاف آنے پر تنقید کرنے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے ۔