Tuesday, October 4, 2022

نوازشریف کو لاہور میں کورونا ویکسین لگانے کے جعلی اندراج کا انکشاف

نوازشریف کو لاہور میں کورونا ویکسین لگانے کے جعلی اندراج کا انکشاف
September 23, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لندن میں بیٹھے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو لاہور میں کورونا ویکسین لگانے کے جعلی اندراج کا انکشاف ہو گیا۔

ویکسی نیشن کا جعلی اندراج نادرا کے ویب پورٹل پر بھی اپ لوڈ کر دیا گیا۔ این سی او سی کے ریکارڈ میں نواز شریف کو 22 ستمبر کو ویکسین لگائی گئی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد کے شناختی کارڈ پر کورونا ویکسین کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں لگائی گئی۔ ریکارڈ کے مطابق میاں نواز شریف کو چینی ویکسین سائنو ویک لگائی گئی جبکہ انہیں دوسری  ڈوز لگنا باقی ہے۔

ادھر معاملے کی تحقیقات کیلئے سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ۔