نوازشریف کو لاہور میں ویکسین لگانے کی جعلسازی کے حوالے سے رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کر دی گئی
![نوازشریف کو لاہور میں ویکسین لگانے کی جعلسازی کے حوالے سے رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کر دی گئی](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2021/09/24111043_27.webp)
لاہور (92 نیوز) لندن میں موجود نوازشریف کو لاہور میں ویکسین لگانے کی جعلسازی کے حوالے سے رپورٹ تیار ہو گئی۔ 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کر دی۔
رپورٹ کے مطابق کورونا ویکسی نیشن ڈیٹا چوکیدار اور وارڈ بوائے رجسٹرڈ کرتے رہے۔ کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے 4 ملازموں نے جعلسازی کا اعتراف کر لیا۔ محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے ایم ایس اور سینئر میڈیکل آفیسر کو معطل کر دیا۔