Thursday, September 29, 2022

نوازشریف کو جانے دیں ، شجاعت حسین کا عمران خان کو مشورہ

نوازشریف کو جانے دیں ، شجاعت حسین کا عمران خان کو مشورہ
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے  وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ  نواز شریف کو جانے دیں ۔ وفاق اور پنجاب میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے نواز شریف جو علاج کے لئے بیرون ملک بھیجنے کی حمایت کر دی اور  وزیر اعظم  عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے صوابدیدی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے  نواز شریف کو بیرون ملک علاج کیلئے جانے دیں اور انہیں  مکمل طبی سہولیات بھی فراہم کریں ۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ نواز شریف پر ملک دشمنی کا الزام نہیں ،صرف مالی بد عنوانی کے الزامات ہیں ، ایسے مقدمات میں عدلیہ کو امتحان مین نہیں ڈالنا چاہئے ۔