Sunday, September 25, 2022

نوازشریف کو بغیرانتشار پھیلائے گرفتاری دے دینی چاہے ، ڈاکٹرعاصم

نوازشریف کو بغیرانتشار پھیلائے گرفتاری دے دینی چاہے ، ڈاکٹرعاصم
کراچی (92 نیوز) سندھ میں اربوں روپے کرپشن ریفرنس کا سامنا کرنے والے پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ نوازشریف کو بغیرانتشار پھیلائے گرفتاری دے دینی چاہے۔ اربوں روپے کرپشن ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم کراچی کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں کبھی ریل کبھی جیل تو ہوتی ہے ، نوازشریف گرفتاری دینے آرہے ہیں تو یہ اچھی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو بغیرانتشار پھیلائے گرفتاری دے دینی چاہے۔ ادھر محکمہ اطلاعات سندھ میں پانچ ارب چھہترکروڑ روپے کرپشن  ریفرنس میں گرفتارشرجیل میمن بھی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ کئے جانے والے سلوک سے خوش نہیں ہیں۔