Tuesday, April 30, 2024

نوازشریف کو اپنی دھرتی سے پیار نہیں ، آصف زرداری

نوازشریف کو اپنی دھرتی سے پیار نہیں ، آصف زرداری
May 17, 2018
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ناوز شریف کو اپنی دھرتی سے پیار نہیں ، طاقت کے نشے میں یہ دھرتی کا ساتھ دینےکو بھی تیار نہیں ،جبکہ ہمارے لئے ہمیشہ سب سے پہلے ملک ہوتا ہے ۔ لاہور میں خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ  ہم مصالحت کیلئے تیار ہیں مگر ضیاء الحق سے شروع کرینگے ،  سپریم کورٹ میں آج بھی بھٹو صاحب کا ریفرنس التوا میں پڑا ہے  ، سپریم کورٹ سے درخواست کرتا ہوں کہ اسے دیکھیں۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ تاریخ میں ہوا ہے کہ قوموں نے معافیاں مانگی ہیں ، ہم نےلوگوں کو سزا نہیں دلانی ان کی غلطیاں ان کو یاد دلاکر معاف کرنا ہے۔