Saturday, October 1, 2022

نوازشریف کو اقتدار سے نکالے بغیر پیچھے نہیں ہٹیں گے : شیخ رشید

نوازشریف کو اقتدار سے نکالے بغیر پیچھے نہیں ہٹیں گے : شیخ رشید
اسلام آباد (92نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کل پرویز خٹک کے قافلے پر بیس سال کا سٹاک ختم کیا گیا۔ پنجاب کے حکمرانوں نے فرعونیت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا آج سپریم کورٹ جاتے ہوئے انہیں چار جگہ روکا گیا اور وہ کسی سے لفٹ لیکر سپریم کورٹ پہنچے۔ پنجاب کے حکمران طاقت کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا موجودہ صورتحال میں ساری ذمہ داری سپریم کورٹ پر آ گئی ہے۔ ستائیس تاریخ کی طرح دو نومبر کو بھی نکلوں گا۔ نوازشریف کو اقتدار سے نکالے بغیر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ دو تاریخ کو چاندنی چوک سے بنی گالہ پہنچیں گے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا پاک فوج فیصلہ کرے اس نے اردوان کے ساتھ رہنا ہے یا جمہوریت کے ساتھ۔ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔ فوج کے ساتھ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ہم ”را“ کے ساتھ نہیں ہیں۔ دو ارب کے حکومتی اشتہار کے باوجود میڈیا ہمارے ساتھ ہیں۔ شیخ رشید نے کہا مشرف ڈکٹیٹر تھا ان چوروں جیسا نہیں تھا۔ انہوں نے پرویز خٹک کی جدوجہد کو سلام پیش کیا۔