Saturday, July 27, 2024

نوازشریف کو اب جلد جانا ہوگا : آصف زرداری

نوازشریف کو اب جلد جانا ہوگا : آصف زرداری
April 24, 2017
مردان (92نیوز)آصف زرداری کا مردان میں دھواں دھار خطاب کپتان پر خوب گرجے برسےحکمران جماعت کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیاکہتےہیں نواز شریف کو جلد جانا ہوگا۔ تفصیلات کےمطابق سابق صدر آصف زرداری کی مردان میں انٹری اپنے خطاب میں سیاسی مخالفین کو خوب  آڑے ہاتھوں لیا۔ بولے عمران خان خان شجرہ نسب ٹائیگر خان سے ملتا ہے۔ نام کے ساتھ خان لگانے سے کوئی پٹھان نہیں بن جاتا۔ آصف زرداری نواز شریف کے خلاف بھی خوب کھل کر بولے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جلد جانا ہوگا کرپشن کرنے والے جلد پکڑے جائیں گے ۔ پاناما فیصلے پر سابق صدر کہتے ہیں یہ کیسا فیصلہ ہے جہاں دونوں فریقین مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں ۔ سابق صدر نے واضح کیا کہ سوات میں امن ان کی جماعت کی وجہ سےآیا،پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر اس علاقے  کی محرومیاں دور کرے گی۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ وہ خیبر پختونخوا کے ہرعلاقے میں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نوجوانوں کے لیڈر ہرگز نہیں حقیقی یوتھ لیڈر بلاول بھٹو ہیں۔