Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نوازشریف کوٹ لکھپت جیل سے جناح اسپتال منتقل کر دیئے گئے

نوازشریف کوٹ لکھپت جیل سے جناح اسپتال منتقل کر دیئے گئے
February 15, 2019
 لاہور (92 نیوز) نوازشریف کو کوٹ لکھپت جیل سے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کارڈیک واسکولر وارڈ میں منتقل کرنے کے بعد وی وی آئی پی پرائیویٹ روم بھیج دیا گیا۔ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان جناح اسپتال پہنچے اور ان سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر عدنان نے ایم ایس جناح اسپتال عاصم حمید سے بھی ملاقات کی اور نوازشریف کی صحت سے متعلق بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ نوازشریف  کارڈیو واسکولر وارڈ میں مطمئن نہیں۔ کارڈیک واسکولر وارڈ میں جناح اسپتال کے ایم ایس عاصم حمید اور علامہ اقبال میڈیکل کالج کے پرنسپل عارف تجمل بھی نوازشریف سے ملے۔ نواز شریف نے سینئر ڈاکٹروں کو اپنی صحت  کے بارے میں آگاہ کیا جس پر انہیں پرائیویٹ روم میں منتقل کر دیا گیا۔ نواز شریف کو پرائیویٹ یونٹ کے وی وی آئی پی کمرہ نمبر پانچ میں ٹی وی فریج اور صوفے کی سہولت موجود ہے۔ اس سے پہلے جیل حکام نے سخت سکیورٹی میں نواز شریف کو جناح اسپتال پہنچایا۔ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی جناح اسپتال پہنچی جس کی وجہ سے مریضوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔