نوازشریف کرپٹ ترین انسان !!! افسوس سے کہتا ہوں ان سے زرداری بہتر تھا : عمران خان
اوکاڑہ (92نیوز) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا انصاف کی بدولت ترقی کررہی ہے۔ پاکستان میں ظلم کا بازار گرم ہے، نندی پور پاور پراجیکٹ اور میٹرو بس کیا حکومت کے ہرمنصوبے میں کرپشن ہے۔
نوازشریف سب سے کرپٹ انسان ہیں، جلد بڑی تحریک چلاوں گا۔ 92نیوز کے مطابق اوکاڑہ کے حلقہ این اے سوچوالیس میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس لئے ترقی نہیں کررہا کہ یہاں ظلم کا نظام ہے، انصاف نہیں ملتا۔ جلدایسی تحریک چلائیں گے جو ہمیں عظیم قوم بنائے گی۔
تحریک انصاف کے سربراہ نے وزیراعظم کے کسان پیکج کو دھوکہ قرار دیا اور ایک تیر سے دو شکار کر دئیے۔ ایک طرف کہا کہ میاں صاحب آپ پاکستان کے کرپٹ ترین آدمی ہیں دوسری طرف کہاآپ سے تو آصف علی زرداری اچھے تھے۔
عمران خان نے ن لیگ کے رہنماو¿ں کی کڑی تنقید کابھی انوکھا جواب دےدیا۔ پی ٹی آئی کے کپتان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سارے امپائر بھی ساتھ ملالیں تو لاہور اور اوکاڑہ میں تحریک انصاف ہی جیتے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ عمران خان کو اقتدار ملا توعوام کے سامنے جوابدہ ہوں گے۔ جو وعدہ کریں گے پورا کریں گے۔
خیبرپختونخوامیں میٹرونہیں اس لئے وزیراعظم کونیا پاکستان نظر نہیں آ رہا۔ انہوں نے میٹرو اور دانش سکول منصوبوں کو کڑی تنقیدکا نشانہ بنایا۔