Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نوازشریف کا طیب اردگان سے ٹیلی فونک رابطہ ، دہشتگردی واقعے کی مذمت

نوازشریف کا طیب اردگان سے ٹیلی فونک رابطہ ، دہشتگردی واقعے کی مذمت
December 12, 2016

 اسلام آباد(92نیوز) وزیراعظم میاں نوازشریف نے ترک صدر طیب اردگان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق  وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف نے ترکی کے صدررجب  طیب اردگان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔

اس ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم میں استنبول میں یکے بعد دیگرے ہونیوالے دو بم دھماکوں کی مذمت کی ہے ۔ ان دھماکوں میں تقریباً اڑتیس لوگ شہید ہوئے ہیں ۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا ہے کہ ہم پوری دنیا میں دہشتگردی کی مذمت کرتےہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں ترک قوم کے ساتھ کھڑے ہیں ۔