Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نوازشریف کا امیر مقام سے ٹیلی فونک رابطہ ، جلسے پر مبارکباد دی

نوازشریف کا امیر مقام سے ٹیلی فونک رابطہ ، جلسے پر مبارکباد دی
August 7, 2016
پشاور(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف نے  انجینئر امیرمقام کوٹیلی فون کیا اور ان کو پشاور میں کامیاب جلسے پر مبارکباد دی ہے ۔ وزیراعظم نے امیر مقام کو بتایا  کہ کارکنوں نے جب بھی بلایا خیبرپختونخوا آؤں گا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت خیبر پختونخوا کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیگی ۔ دوسری طرف مسلم لیگی رہنما  طلال چودھری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کاشو فلاپ ہو گیا عمران خان شرمندگی کے باعث دریائے میں چھلانگ نہ ماریں ۔ وزیراطلاعات  پرویزرشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کا90روز میں کرپشن ختم کرنے کا وعدہ جھوٹ تھا۔