Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نوازشریف کا استقبال حج سے بڑا کام ، رانا ثنا کے بیان کیخلاف شہری عدالت پہنچ گیا

نوازشریف کا استقبال حج سے بڑا کام ، رانا ثنا کے بیان کیخلاف شہری عدالت پہنچ گیا
August 1, 2018
فیصل آباد ( 92 نیوز) راناثناءاللہ کی جانب سےنوازشریف کےاستقبال کوحج سےبڑاکام قراردینے کے معاملے پر شہری نےعدالت میں راناثناءاللہ کےخلاف مقدمہ کےاندراج کی درخواست جمع کرادی۔شہری ارشد جاوید نے موقف اپنایا کہ ایسےبیان سےمسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ عدالت کےحکم پرپولیس نےمعاملےکاجائزہ لیکرعدالت میں رپورٹ جمع کروادی۔ رانا ثنا اللہ نے نواز شریف کے لندن سے وطن واپسی پر  استقبال کو حج سے بڑا ثواب کا کام قرار دینے کا بیان دیا تھاجس کے بعد انہیں عوامی اور مذہبی حلقوں میں شدید تنقید کا سامنا ہے ۔