Friday, October 7, 2022

نوازشریف ویکسی نیشن رجسٹریشن کے معاملے کی وزیراعلیٰ نے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے، فیاض چوہان

نوازشریف ویکسی نیشن رجسٹریشن کے معاملے کی وزیراعلیٰ نے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے، فیاض چوہان
September 23, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نوازشریف ویکسی نیشن رجسٹریشن کے معاملے کی وزیراعلیٰ نے تحقیقات کاحکم دیدیا ہے۔

فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ یورپ برطانیہ میں بھی جعلی سرٹیفیکیٹ بن جاتے ہیں، ذمہ دار سزا سے نہیں بچ سکے گا۔ وزیراعلیٰ نے ایف آئی اے کو نواز شریف کی شناختی کارڈ کے حوالے سے تحقیقات کے لئے لکھ دیا۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کوئی فراڈیا اپنے سے بڑے فراڈیے کا شناختی کارڈ استعمال کرگیا۔ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ برطانیہ یورپ میں بھی جعلی سرٹیفیکیٹ بن جاتے ہیں۔