Monday, October 3, 2022

نوازشریف وطن واپس آئیں گے یا نہیں ، فیصلہ آج ہونے کا امکان

نوازشریف وطن واپس آئیں گے یا نہیں ، فیصلہ آج ہونے کا امکان
لندن ( 92 نیوز ) سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن سے واپس آئیں گے یا نہیں  فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے  ، جبکہ اس سلسلے میں مشاورت جاری ہے ۔ ملکی تاریخ کے اہم کیس کا فیصلہ آنے میں دو روز باقی ہیں ، ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ چھ جولائی بروز جمعۃ المبارک کو سنایا جائے گا۔ دوسری جانب  سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے سے پہلے وطن واپس آئیں گے یا نہیں  اس پر مشاورت جاری   ہے ، فیصلہ آج کیے جانے کا امکان  ہے ۔ بعض ذرائع کے مطابق نواز شریف کو مشورہ دیا جا رہا  ہے کہ وہ فیصلے کے بعد واپس جائیں جبکہ  مریم نواز کو بیگم کلثوم نواز کے علاج کے لیے لندن میں ہی ٹھہرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے، ذرائع  کے مطابق سزا ہونے کی صورت میں نواز شریف کو ایئرپورٹ پر ہی گرفتار کیا جا سکتا ہے ، ادھر لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے  ۔