Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نوازشریف نے شہبازشریف کو قائد ایوان منتخب کرانےکی خواہش کااظہارکردیا

نوازشریف نے شہبازشریف کو قائد ایوان منتخب کرانےکی خواہش کااظہارکردیا
July 28, 2017

اسلام آباد(92نیوز)سابق وزیراعظم نوازشریف نے  وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو قومی اسمبلی کا رکن بنا کر قائد ایوان منتخب کرانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ن لیگ کے مشاورتی اجلاس  میں عبوری وزیراعظم کے لیے شاہد خاقان عباسی کا نام پیش کیا گیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق پاناما فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو قومی اسمبلی کا رکن بنا کر قائد ایوان منتخب کرانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ پنجاب کا وزیراعلیٰ کس کو بنایا جائے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ عبوی وزیر اعظم کے لئے مری سے مسلم لیگ ن کے ایم این اے شاہد خاقان عباسی کا نام فائنل کر دیا گیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ ہفتہ کے روز ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔