Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

' نوازشریف مشرف کے باہر جانے پر راضی‘ کچھ قوتیں آئین سے طاقتور ہیں '

' نوازشریف مشرف کے باہر جانے پر راضی‘ کچھ قوتیں آئین سے طاقتور ہیں '
March 16, 2016
اسلام آباد (92نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے پر کوئی اعتراض نہیں۔ لگتا ہے حکومت پہلے ہی مشرف کے معاملے پر دباو¿ میں تھی۔ اگر پرویز مشرف واپس نہ آئے تو ذمہ دار عدالت ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل چھ سے زیادہ طاقتور کوئی اور قوتیں ہیں۔ پرویز مشرف کے بیمار ہونے پر ہی اندازہ ہو گیا تھا کہ وہ میڈیکل گراونڈز پر باہر چلے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے نواز شریف کی حکومت کو غیرآئینی طورپر ختم کیا لیکن پھر بھی وہ خاموش ہیں۔ لگتا ہے پرویز مشرف کو باہر جانے کی اجازت ملنے سے نوازشریف بھی راضی ہیں۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے ہی مشرف کے معاملے پر دباو¿ میں تھی اسی لئے اپنی جان چھڑانے کے لیے معاملہ سپریم کورٹ کے حوالے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف سے سب سے زیادہ نوازشریف متاثر ہوئے لیکن وہ ہی خاموش ہیں تو باقی جماعتوں نے کیا کرنا ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد اگرپرویز مشرف ملک میں واپس نہ آئے تو ذمہ دار عدالت ہو گی۔