نوازشریف مریم نواز کیلئے این آر او ڈھونڈ رہے ہیں ، شیخ رشید

راولپنڈی ( 92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نواز شریف مریم نواز کیلئے این آر او ڈھونڈ رہے ہیں جب کہ آصف علی زرداری کو بلاول بھٹو میں کوئی دلچسپی نہیں ۔مارچ سے قبل تمام چور لٹیروں کا جھاڑو پھر جائیگا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں سیاست کےنام پر بھیڑئے آگئے تھے جنہوں نے قوم کو نوچا ،نواز شریف اور زرداری نے ملکی دولت لوٹی ، خزانہ لوٹنے والے غداری کےمرکتب ہو ئے ہیں ،عوام جانتے ہیں کہ چور اور چوکیدار کون ہے ۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ نااہل لوگوں کو عزت ملنا بد قسمتی ہے ،آج پاکستان کو اصل خطرہ معیشت سے ہے ، صحافی پر تشدد کا پرچہ گارڈز کی بجائے نواز شریف پر ہونا چاہئے ۔