Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نوازشریف ، مریم نواز کو سازش کے تحت مجرم قرار دیا گیا، شاہد خاقان عباسی

نوازشریف ، مریم نواز کو سازش کے تحت مجرم قرار دیا گیا، شاہد خاقان عباسی
November 23, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) رہنما نون لیگ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے نوازشریف ، مریم نواز کو سازش کے تحت مجرم قرار دیا گیا، سزا فوری ختم کی جائے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا حلف نامہ غلط ہے تو رانا شمیم کو سزا دیں، اگر درست ہے تو ثاقب نثار کو۔ تحقیقات کریں اگر حلف نامہ یا آڈیو نون لیگ نے بنائی ہے تو اسے بھی سزا دیں۔ انہوں نے کہا اقامہ کی فیس نہ لینے پر وزیراعظم کو سزا مل سکتی ہے تو آڈیو پر سوموٹو کیوں نہیں لیا جا سکتا؟۔ اتنی تو ہمت کی جائے کہ سزا کالعدم قرار دے دی جائے۔ ثاقب نثار سے سوال تو پوچھا جائے، تحقیقات تو کرائی جائیں،

شاہد خاقان عباسی بولے معیشت کی تباہی میں بڑا حصہ نیب کا ہے۔ معاملات سدھارنے کے لیے ملک کو واپس آئین پر لانا ہو گا۔

دوسری طرف ایل این جی ریفرنس پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی احتساب عدالت میں پیش ہوئے لیکن جج کی عدم دستیابی پر سماعت 30 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔