Wednesday, September 28, 2022

نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر رہائی ملنے کے بعد جاتی امراء پہنچ گئے

نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر رہائی ملنے کے بعد جاتی امراء پہنچ گئے
لاہور (92 نیوز)سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر جیل سے رہائی پانے کےبعد جاتی امراء پہنچ گئے جہاں رشتہ داروں اور کارکنوں کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا۔ نوازشریف نے گھر پہنچتے ہی والدہ سے ملاقات کی، اور ان کے ساتھ مل کر کھانا کھایا۔ نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور لایا گیا، جیل سے رہائی کے بعد قافلے کی صورت میں ایئرپورٹ تک پہنچے۔ عدالت کا تحریری حکم نامہ جاری ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماؤں آصف کرمانی، چودھری تنویر اور طارق فضل چودھری نے پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرائے، اور روبکار لا کر جیل حکام کے حوالے کی،، جس کے بعد نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو رہا کردیا گیا۔ رہائی کا عدالتی حکم ملنے کے بعد صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے جیل میں نوازشریف سے سپرنٹنڈنٹ جیل کے دفتر میں ملاقات بھی کی، جہاں ان کی چائے اور پیسٹری سے تواضع کی گئی۔ جبکہ سابق ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے نوازشریف کےساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔