Monday, September 16, 2024

نوازشریف، مریم نوازکی جانب سے نظر انداز کرنے پر نہال ہاشمی مایوس

نوازشریف، مریم نوازکی جانب سے نظر انداز کرنے پر نہال ہاشمی مایوس
June 4, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) احتساب عدالت میں پیشی کے وقت نواز شریف اور مریم نواز کی جانب سے نظر انداز کرنے پر نہال ہاشمی مایوس ہو گئے۔ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز آج احتساب عدالت میں العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس کی پیشی پر آئے تواس موقع پرلوگوں کا کا فی رش تھا ۔ آنیوالے لوگوں میں نہا ل ہاشمی بھی شامل تھے اور انہوں نے آگے آنے کی کوشش بھی کی لیکن سیکیورٹی اہلکار نے آگے نہ آنے دیا ۔ نہال ہاشمی نے پاس سے گزرنے والے نواز شریف کو سلام بھی کیا لیکن انہوں نے نظرانداز کیا اور سلام کا جواب تک نہ دیا۔ اس کے بعد انہوں نے مریم نواز کو بھی سلام کیا لیکن انہوں نے بھی جواب نہ دیا۔