Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

' نوازشریف لندن میں ساڑھے 42ملین پاﺅنڈ مالیت گھر کے مالک ہیں '

' نوازشریف لندن میں ساڑھے 42ملین پاﺅنڈ مالیت گھر کے مالک ہیں '
April 12, 2016
لندن (92نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے ون ہائیڈ پارک لندن میں ساڑھے بیالیس ملین پاﺅنڈ گھر کی دستاویزات میڈیا کے سامنے پیش کردیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ پراپرٹی غریب ملک کے امیر وزیراعظم کی ہے۔ پاناما لیکس کے بعد جو کام اداروں کو کرنا تھا وہ ہم کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی توپوں کا رخ وزیراعظم اور ان کے خاندان کی طرف کردیا اور میڈیا کے سامنے چند دستاویزات پیش کرتے ہوئے سوال کیا کہ میاں صاحب بتائیں کیا ان کا ساڑھے 42 ملین پاونڈ کی اس شاندار پراپرٹی سے کوئی تعلق ہے یا نہیں اور ساتھ ہی کہا کہ اس معاملے کو وہاں لے جائیں گے جہاں نواز شریف چھپ نہیں سکیں گے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ یہ دستاویز ات قسط نمبرون ہے‘ اب قوم کو اس پر فیصلہ کرنا ہے۔ وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں ”را“ کے ایجنٹ کی بات نہیں کی بلکہ اپنے بچوں کو بچانے کی کوشش کی۔ انہیں سرکاری ٹی وی کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا کوئی حق نہیں۔