Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نوازشریف قوم کے پیسوں سے بیرون ملک علاج کراتے ہیں : عمران خان

نوازشریف قوم کے پیسوں سے بیرون ملک علاج کراتے ہیں : عمران خان
April 13, 2016
لاہور (92نیوز) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ شوکت خانم کا پاناما لیکس سے کوئی تعلق نہیں۔ آف شور کمپنیاں بنانے والے حکمرانوں کے درباری ہی شوکت خانم جیسے خیراتی ادارے کو بدنام کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کے مخیر اداروں اور لوگوں میں ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ سیالکوٹ کے ایک درباری مولاجٹ نے دوہزار گیارہ میں شوکت خانم کو بدنام کرنے کی کوشش کی تو ادارے کو ملنے والے عطیات میں بیس فیصد اضافہ ہو گیا۔ اب بھی حکومتی درباری بغیر کسی تحقیقات کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میاں صاحب کی جب بھی طبیعت خراب ہوتی ہے وہ قوم کے پیسوں سے علاج کرانے کے لیے بیرون ملک چلے جاتے ہیں۔ اگر باہر سے علاج کرانا ہے تو اپنے بچوں کی آف شور کمپنیوں سے اربوں روپے کیوں نہیں لیتے۔ شوکت خانم ہسپتال میں فنڈ ریزنگ میں حصہ لینے والے طلباءمیں تعریفی اسناد اور شیلڈز دینے کی تقریب سے خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ سچی خوشی پاناما میں پیسے اکٹھے کرنے سے نہیں انسانی خدمت میں ملتی ہے۔ ہم سب ملکر پاکستان کو عظیم ملک بنائیں گے۔